• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سیریز کی اچھی یادیں ہیں، پاکستان ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا، جوروٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے کہا کہ ہماری گزشتہ سیریز کی اچھی یادیں ہیں، پاکستان ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتا ہے، ابھی ہم نے پچ نہیں دیکھی، ہو سکتا ہے کہ پچ بولرز فرینڈلی ہو،ہفتے کو ملتان میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمارےکچھ کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں لیکن سب پرجوش ہیں، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے اور اسکلز بھی ہیں، وہ توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔ فاسٹ بولنگ اسکواڈ گزشتہ سیریز سے مختلف ہے، ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلنے کے لیے تیار ہیں، ۔پاکستان ٹیم پر بات کرتے ہوئے انگلش بیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں میچ ونر ہوتے ہیں،ان کا اسکل لیول ہے، کبھی غلط اندازہ نہیں لگایا لیکن ہمیں اپنے کھیل پر فوکس کر کے اچھا کھیلنا ہے، ہمارا فوکس اس پر نہیں ہے کہ ماضی میں کیا ہوا، ہمیں رنز کرنے ہیں اور پھر 20 وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید