ممبئی (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیرمحصولات رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے کہاہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کا نام تبدیل کر کے اہلیہ نگر رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد نگر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ریاستی کابینہ نے رواں سال مارچ میں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے شہر اندورکی 18ویں صدی کی حکمران اہلیا بائی ہولکر کا تعلق اسی ضلعے سے تھا۔