اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے 7 بینچ تشکیل دیدیا گیا، نظر ثانی درخواست 11 اکتوبر کو ساڑھے 11 بجے سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی اسپیشل بینچ سماعت کریگا، 3 رکنی اسپیشل بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔