• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی ممکنہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ایران

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ ان کا ملک کسی بھی ممکنہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج ایران کے اندر تیل اور گیس کی سہولیات جیسی اقتصادی تنصیبات، ایرانی صدارتی کمپلیکس اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے ساتھ ساتھ تہران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر بھی حملے کرسکتی ہے۔ اسرائیلی وزیر جنگ گیلنٹ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہʼ ایران کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو سکتا ہے جو غزہ اور بیروت کے ساتھʼ اسرائیل نے مسلسل اور تباہ کن بمباری کے ذریعے کیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی ’’ تسنیم‘‘ نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب کے ذریعہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسرائیل کے اندر ایسے اہداف ہیں جنہیں کسی بھی حملے کی صورت میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایران نے بندر عباس اور بوشھر سے بحری جہازوں کو نکالنے کی تردید کی۔

دنیا بھر سے سے مزید