• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ 2: بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر ایف آئی اے سے جواب طلب، حکمنامہ جاری

بشریٰ بی بی ـــ فائل فوٹو
بشریٰ بی بی ـــ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 4 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر حکم رواں ہفتے کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔

حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایف آئی اے آئندہ سماعت تک درخواستِ ضمانت پر جواب جمع کروائے۔

حکم نامے میں لکھا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کے ریفرنس میں پہلے بھی سزا ہو چُکی ہے اور ٹرائل کورٹ نے اسی بنیاد پر ضمانت مسترد کر دی تھی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔

عدالت میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی، خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید