• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برف سے ڈھکا ہوا براعظم انٹارکٹیکا تیزی سے سرسبز ہونے لگا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

برف سے ڈھکا ہوا سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا تیزی سے سرسبز ہوتا جا رہا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر اور یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کے محققین نے سیٹلائٹ کے ذریعے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کے تجزیے میں انکشاف کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انٹارکٹیکا تیزی سے سر سبز ہوتا جا رہا ہے۔

اس تجزیاتی رپورٹ کے مطابق براعظم انٹارکٹیکا پر 1986ء میں صرف 1 مربع کلو میٹر پر ہریالی تھی جو بڑھ کر2021ء میں تقریباً 12 کلو میٹر ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پچھلے 60 سال میں براعظم انٹارکٹیکا کے  درجۂ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی اوسط درجۂ حرارت کے مقابلے میں انٹارکٹیکا کے درجۂ حرارت میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق انٹارکٹیکا کے سر سبز ہونے کے رجحان میں 2016ء سے 2021ء کے دوران 30 فیصد سے بھی زیادہ تیزی آئی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید