• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابینا افراد کے مطالبات: ذمے دار افسر رپورٹ کیساتھ طلب

لاہور ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نابینا افراد کے مطالبات و سیکیورٹی کے معاملے پر ذمے دار افسر کو رپورٹ کے ساتھ عدالت بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں نابینا افراد کے مطالبات اور سیکیورٹی دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نابینا افراد سیکیورٹی کے ساتھ کوٹے کے مطابق نوکریاں چاہتے ہیں، حکّام مذاکرات کے لیے بلاتے ہیں مگر مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔

درخواست میں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نابینا افراد 2 ہفتوں سے مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی نابینا شہری نےخودکشی کی کوشش بھی کی ہے؟

ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے مطابق مطالبات منظور نہ ہونے پر نابینا شہری نے پیٹرول پیا تھا۔

عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو رپورٹ سمیت ذمے دار افسر کو عدالت بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید