• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور ایکس کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ عدالت میں پیش

سندھ ہائی کورٹ ــــ فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ ــــ فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی بندش سے متعلق درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومتی وزراء خود ایکس استعمال کر رہے ہیں لیکن عام لوگوں کے لیے ایکس کی سہولت دستیاب نہیں۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے ایکس سے ہونے والی خط وکتابت کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔

جس کے بعد عدالت نے دستاویز فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے حکومت سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس سے متنازع مواد ہٹانے سے متعلق ہونے والی خط و کتابت کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید