• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ، ایکس کی بندش پر خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پر آئندہ سماعت تک ایکس سے خط وکتابت کا ریکارڈ طلب کرلیا ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر نے چیئرمین پی ٹی اے کو خط لکھ کر ایکس(ٹویٹر) بند کرنے کا کہا، متنازع مواد کا تعین کرنا ریگولیٹر کا کام ہے، یہاں ریگولیٹر انتظامیہ کے ماتحت کام کررہے ہیں، یوٹیوب پر اس سے کہیں زیادہ متنازع مواد تاحال موجود ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید