• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی فنانسنگ حد بڑھا دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی فنانسنگ حد بڑھا دی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق چھوٹے کاروبار کے لیے قرضوں کی حد ڈھائی کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کردی گئی ہے، جبکہ درمیانے کاروبار کےلیے قرضوں کی حد کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ 

قرضوں کی حد کا تعین کرتے ہوئے بینکوں کو رہن رکھے گئے سیال اثاثوں کی مالیت کی کٹوتی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مرکزی بینک کے مطابق قوائد و ضوابط میں تبدیلی کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی فنانسنگ بڑھانا ہے۔ بینکوں کو ترامیم شدہ قوانین پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید