• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او کی قونصل خانوں کی سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں اجلاس ہوا۔ جس میں لاہور میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امورکا جائزہ لیا گیا۔ ۔ سی سی پی او نے شہر میں قائم قونصل خانوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ۔