• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25اکتوبر سےشہر میں ریت اور مٹی کی ٹرالیاں لانے پر پابندی کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ٹریفک رکاوٹ ، تجاوزات ایئر کوالٹی ،فیوجیٹو ڈسٹ شہری مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 25اکتوبرسے بغیر کور ریت مٹی لیجانے والی گاڑیوں اور ٹرالیوں کے شہر میں داخلے پرمکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔