• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کا چینی قونصلیٹ کا دورہ، غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چینی قونصلیٹ آفس کا دورہ کیا ، ڈپٹی قونصل جنرل مسٹرژاؤ کے (Zhao Ke) سے ملاقات کی۔ آئی جی نے چینی ڈپٹی قونصل جنرل سے کراچی دہشت گردی حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اورکتاب پراپنے تاثرات کااظہارکیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، سی پیک منصوبوں، چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ چینی ڈپٹی قونصل جنرل مسٹرژاؤ کے (Zhao Ke) نے پنجاب میں مختلف پراجیکٹس پر چینی ماہرین اور شہریوں کے سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا ۔ مزید برآں آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، انہوں نےنے چینی و دیگر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔ آئی جی پنجاب نے چینی انسٹالیشنز پر سی ٹی وی کیمروں، داخلی و خارجی راستوں، باؤنڈری والز، مورچوں کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، آر پی او فیصل آباد، پی ایچ پی، ایلیٹ فورس، لیگل، اسٹیبلشمنٹ ٹو ،سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔