• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان ریلوے پل کی تعمیرمکمل،ریلوے کو109ارب کاہدف

لاہور ( جنرل رپورٹر ) بولان میں ریلوے پُل کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے ، 11 اکتوبر سے جعفر اور بولان ٹرینیں دوبارہ چلیںگی ، حکومت نے اس سال 109 ارب کا ٹارگٹ دیا، ۔ سیپ سسٹم کو رول بیک نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامرعلی بلوچ نے ای کچہری میں کیا۔سی ای او ریلویز نے کہا کہ مسافروں میں گرین لائن کی بہت پذیرائی ہوئی، فروری تک دو مزید ٹرینوں کو گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کر دیں گے ۔انہوں نے عوام کا چکلالہ پر سٹاپ فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی اور دوڑ ریلوے سٹیشن کی فوری صفائی کا حکم بھی دیا ۔