پشاور(خصوصی نامہ نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نےیونیورسٹی نئے کیفے ٹیریا کا افتتاح کر دیاجہاں طلباءکو کھانے پینے کی مختلف اشیاء میسر ہوں گی اور انہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر علی نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کیساتھ ساتھ دوسری سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، کینٹین میں کھانے پینے کی تمام اشیا ء معیاری ہونی چاہئیں کیونکہ طلباء کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ورکس انجینئر سردار اصغر اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔