پشاور ( وقائع نگار )سرکاری دفاتر سے غیر حاضر اہلکاروں کی سیاسی پروگراموں میں شرکت بڑھ گئی۔ عوامی حلقوں نے سرکاری دفاتر سے غیر حاضر رہنے والے افسروں اور دیگر عملے کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ پھر سے غائب رہنے والے اہلکاروں کی غیر حاضری کے باعث جائز کام متاثر ہو رہے ہیں اور سرکاری کاموں میں خلل پڑ رہا ہے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر سیاسی پروگراموں میں شرکت کرنے والے حکومتی افسروں اور مختلف اداروں کے اہلکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔