پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے شہریوں نے بی آرٹی ایکسپریس روٹس کا کرایہ ڈبل ہونے کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کر کے کرایہ کم کیا جائے شہریوں کے مطابق بی آر ٹی روزانہ کی بنیاد ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں اور کم قیمت میں پر سکون اور معیاری سفر سے مستفید ہوتے ہیں تاہم حالیہ ایکسپریس روٹس کے کرایے ڈبل کرنے کے فیصلے سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جانے لگیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کر کے ریلیف فراہم کیا جائے۔