اسلام آ باد (رانا غلام قادر)سی ڈی اے کے پروکیو رمنٹ ونگ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد کے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے 2میگاانفراسٹرکچر پراجیکٹس کے ٹینڈر کردیے ہیں۔ یہ ٹینڈر پیپرا کے ای پروکیورمنٹ سسٹم کے ذ ریعے طلب کئے گئے تھےجس کی فنانشل آفرز(Bids) منگل کے روز اوپن کی گئیں۔ 9thایونیو اور جناح ایو نیو اور ابن سینا روڈ کی کراسنگ کے چوک پر سگنل ختم کرنے اور ٹریفک رش کا مسلہ حل کرنے کیلئے جناح ایونیو کے ایک جانب ایک فلائی اوور اور دورسی جانب انڈر پاس تعمیر کیا جا ئے گا۔ ایف ٹین سیکٹر سے پارلیمنٹ ہا ؤس جانے والی ٹریفک انڈر پاس سے گزرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہا ؤس سے ایف ٹین کو جانے والی ٹریفک فلائی ااور سے گزرے گی۔ جناح ایو نیو سے نائنتھ ایو نیو کو جانے والی ٹریفک کیلئے اسی فلائی اوور سے ایک برانچ پاس اوور دیا جا ئے گا۔ باقی ٹریفک لوپس لے ذریعے جائے گی۔ اس پراجیکٹ کیلئے دو تعمیراتی کمپنیوں نے بڈز دیں ۔ سب سے کم بولی میکسنز نے دی ہے جو چار راب دس کروڑ 81لاکھ روپے ہے۔ یہ پراجیکٹ چھ ماہ میں مکمل کیا جا ئے گا۔ اس کے ڈیزائن اور نگرانی کا کام کنسلٹنٹ فرم نیسپاک کو دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کی ما حولیاتی رپورٹ انوائر مینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو جمع کرادی گئی ہے۔ دوسرا پراجیکٹ جناح کنونشن سنٹر کے سامنے سر ینا چوک کا ہے جہاں ٹریفک جام رہتا ہے۔