• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاکر نائیک کے خطاب میں فاروق ستار کی آنکھ لگ گئی، وڈیو وائرل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطاب کے دوران سونے کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خاصی مقبول ہوگئی، دوروزقبل گورنر ہاؤس کراچی سے متصل پولو گراؤنڈ میں ہونے والے سوال جواب کے سیشن ’ ذکر سے پوچھیں ‘ میں ایم کیو ایم رہنماؤں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی، ڈاکٹر ذاکر نائیک رشوت کے خلاف لیکچر دے رہے تھے اس دوران ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نیند کی جھپکیاں لیتے ہوئے دکھائی دئیے، ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کرلیا، جو سیشن کے شرکاء کو بھی دکھائی دے رہے تھے، اس دوران کچھ لوگوں کو ہنسی آگئی جس سے سیشن میں معمولی خلل پیدا ہوگیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رضاکاروں سے وجہ پوچھی۔اس پر رضاکاروں نے انہیں بتایا کہ آپ کے لیکچر کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار سورہے تھے،بعد میں یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر مختلف قسم کے تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید