عالمی یومِ ڈاک پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیغامات جاری کیے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عالمی یومِ ڈاک پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں نے انہوں نے کہا ہے کہ عالمی یومِ ڈاک پر اس سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی میں مواصلات کی افادیت عصرِ حاضر میں بھی مسلمہ حقیقت ہے۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ 1874ء میں قائم ہونے والے اس نظام نے دنیا بھر میں ترسیل کی راہ ہموار کی، پاکستان میں بھی ڈاک کا نظام فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاک کے نظام کو عصرِ حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی عالمی یومِ ڈاک پر محکمۂ ڈاک کے ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈاک کا نظام صدیوں سے رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔