• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: ریسکیو 1122 کے اہلکار و گاڑیاں تحویل میں لینے کا معاملہ عدالت لے جانے کا فیصلہ

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریسکیو 1122 خیبر پختون خوا کے اہلکاروں و گاڑیوں کو تحویل میں لینےکا معاملہ عدالت میں لے کر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈاکٹر محمد ایاز نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سے اسلام آباد میں رٹ دائر کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں ایمرجنسی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے عملہ بھیجوایا تھا، واپسی پر حسن ابدال میں پولیس نے ریسکیو کے عملے اور گاڑیوں کو تحویل میں لیا تھا۔

 ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا ہے کہ ریسکیو کی سرگرمیاں سیاسی احتجاج سے جوڑنا درست نہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 40 اہلکار اور گاڑیاں اس وقت اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید