• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ آئینی ترمیم سے پہلے ڈرافٹ پبلک کرنے کا حکم دینے کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ--- فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ--- فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممکنہ آئینی ترمیم سے پہلے ڈرافٹ پبلک کرنے اور عوامی رائے لینے کا حکم دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ممکنہ آئینی ترمیم کے خلاف رٹ دائر کی ہے جس میں آئینی ترمیم کے مسودے کو منظرِ عام پر لانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مؤقف ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم میں بھی عوامی رائے لی گئی، اِس آئینی ترمیم میں بھی عوام کو رائے دینے کا حق ملنا چاہیے۔

 درخواست گزار کے مطابق ایک دن میں آئینی ترمیم پاس کرانا جمہوری اور پارلیمانی اُصولوں کی نفی ہے، قومی اسمبلی قوانین کسی مجوزہ قانون سازی کو آفیشل گزٹ میں پبلش کرنے کا کہتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کم از کم پبلک ایٹ لارج کو اس آئینی ترمیم پر رائے دینے کے لیے 8 ہفتوں کا وقت ملنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید