• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری، بیکری تباہ، صبح سے اب تک 20 فلسطینی شہید

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

اسرائیل کےغزہ پر حملےجاری ہیں جس نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں آٹے کے گودام پر حملہ کر کے شمالی غزہ میں واحد کام کرنے والی بیکری کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے رفح میں فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔

اسرائیلی فورسز نے البریج کیمپ، غزہ سٹی میں بھی بم باری کی ہے جس سے صبح سے اب تک 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

شمالی غزہ سے 4 لاکھ فلسطینیوں کو ایک بار پھر علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان، انڈونیشین اور العودہ اسپتالوں کو 24 گھنٹوں میں مریضوں اور عملے کو نکالنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی فوج کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ

ادھر حزب اللّٰہ کی جنوبی لبنان میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ جاری ہے۔

حزب اللّٰہ نے قابض اسرائیلی فوج کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جبکہ اسرائیل نے اپنے 3 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی۔

گزشتہ روز (منگل کو) اسرائیلی فوج کی بم باری میں 36 لبنانی شہید اور 150 زخمی ہوئے تھے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کی پھر جنگ بندی کی اپیل

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لبنان اور غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید