• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں یکم نومبر سے شروع ہوں گی، ایف بی آر

حکومت انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کرے گی، نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہوں گی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سخت ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا ہے۔

راشد لنگڑیال نے بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد دگنی سے بڑھ کر 40 لاکھ ہوگئی۔ پچھلے سال 14 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔

ایف بی آر کو 9 لاکھ 42 ہزار نئے ٹیکس فائلر مل گئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو یکم جولائی سے 8 اکتوبر 2024ء کے دورانیے میں 9 لاکھ 42 ہزار نئے ٹیکس فائلر مل گئے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 8 اکتوبر تک 40 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا دیے ہیں۔

حکام کے گزشتہ برس اسی دورانیے میں 20 لاکھ 67 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے جبکہ اس بار جلدی فائلنگ کرنے والوں کی تعداد میں 20 لاکھ 11 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال گوشواروں کے ساتھ 106 ارب سے زائد کا ٹیکس جمع ہوگیا ہے، مالی سال 2023ء میں 63 لاکھ 54 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق یکم جولائی سے 8 اکتوبر تک 9 لاکھ 42 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کرائی، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریباً 4 لاکھ نئے فائلر رجسٹر ہوئے تھے۔

تجارتی خبریں سے مزید