• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا نے سول رجسٹریشن کے ابتدائی منصوبے کا آغاز کردیا

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سول رجسٹریشن اور اہم اعداد و شمار کے ابتدائی منصوبے کا آغاز کردیا۔

نادرا اعلامیے کے مطابق پیدائش، شادی، طلاق اور اموات کی رجسٹریشن کے لیے منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی، وفاقی حکام کے درمیان ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ڈیٹا کو مربوط کیا جائے گا، یہ منصوبہ 3 مراحل میں 2 سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

نادرا اعلامیے کے مطابق ایچ آئی ایس ڈی یونٹ پنجاب اور ایف ڈی آئی کو نادرا سے منسلک کیا جائے گا اور مرحلہ وار 35 سرکاری اسپتالوں میں سوک ریکارڈ کی رجسٹریشن کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹائزیشن کےلیے نادرا موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید