پشاور (جنگ نیوز) انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور (آئی اے پی) کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں پیسکو کے اعلیٰ حکام کے ساتھ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں صدر ایوب زکوڑی، سینئر نائب صدر حارث مفتی، ایگزیکٹو ممبر سجاد ظہیر، اصغر سلیم کین، میاں رحیم داد خان، فیصل صافی، خورشید عالم، زاہد کریم، ایس ای پیسکو خیبر سرکل عاصم جان اور سیکرٹری آئی اے پی وسیع اللہ نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے فیڈر ٹرپنگ کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اسی طرح کنڈکٹر کی تبدیلی کے مسئلے پر بھی روشنی ڈالی گئی جبکہ ایس ای پیسکو نے ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ وہ لائن میں موجود ناقص کنڈکٹرز کو تبدیل کریں اور اس سلسلے میں جامع رپورٹ پیش کریں۔