پشاور( لیڈی رپورٹر)سابقہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے باجوڑ چیمبر آف کامرس کی نو منتخب کابینہ اور ایگزیکٹو ممبران سے حلف لیا۔ نومنتخب صدر لعلی شاہ، سینئر نائب صدر شوکت خان، نائب صدر عدنان خان اور ایگزیکٹو ممبران نے سابقہ گورنر حاجی غلام علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور گورنر اور فیڈریشن کے صدر ان کی خدمات پر بزنس کمیونٹی فخر کرتی ہے۔ حاجی غلام علی نے کہا کہ چیمبر کو اپنے علاقے اور ممبران کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ باجوڑ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اور ان وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال کر کے علاقے کی ترقی ممکن ہے۔ ولیو ایڈڈ پروسیسنگ کے ذریعے نہ صرف باجوڑ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ علاقائی ترقی کا سفر بھی تیز ہوگا۔