پشاور(جنگ نیوز) صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایات کے تحت ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب نے ضلع تورغر کے علاقے پتاو اشاڑے میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری کا مقصد علاقے کے عوام کے مسائل کو براہ راست سننا اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنا تھا۔ کھلی کچہری میں مختلف ضلعی محکموں کے افسران اور اہلکاران کے ساتھ علاقہ مکینوں اور مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران عوام نے اپنے مسائل پیش کیے، ڈپٹی کمشنر انور زیب نے اس موقع پر عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور انتظامیہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔