کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی، ویڈیو میں حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کو شہر کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے، تفتیش کاروں نے حملہ آور کے ایک رشتہ دار کو بھی حراست میں لیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ویڈیو مبینہ طور پر حملہ آور کی جانب سے بنائی گئی، جو ممکنہ طور پر دھماکے سے کچھ دیر پہلے کی ہے۔ تفتیشی حکام نے حملہ آور کے ساتھی کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں جبکہ تفتیش کاروں نے حملہ آور کے ایک رشتہ دار کو بھی ملیر سے حراست میں لے لیا۔