ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈیئر جباری نے کہا ہے کہ ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جباری نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ اسرائیل اور امریکا کے لیے بڑا سرپرائز تھا۔
انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں کے دوران سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر حملوں کے ذریعے 90 فیصد میزائل نشانے پر لگے۔
دوسری جانب ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان نے اسرائیل کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بھی حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی حملے کے نہیں ہو سکے گا۔
ایرانی جنرل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ممالک ناکام رہے، اسرائیل کے اندر جس ہدف کو چاہا نشانہ بنایا۔