جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے تعاون سے رنگا رنگ عالمی ثقافتی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
عالمی ثقافتی میلے میں دنیا کے نامور ڈانسر، تھیٹر، میوزک اور فائن آرٹ کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
38 روزہ میلے کے آج 15 ویں روز 2 مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں تھیٹر و میوزک کی باریکیوں سے روشناس کروایا جائے گا، جبکہ رات میں تھیٹر پلے پیش کیا جائے گا۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج شام 4 بجے تھیٹر ورکشاپ ہو گی جسے تھیٹر پلے ’ Circle Mirror Transformation‘ کی ہدایت کارہ بی جے ایوان سمیت تھیٹر پلے کے دیگر اداکار پیش کریں گے۔
شام 6 بجے ہونے والی میوزک ورکشاپ اداکارہ و صداکارہ ایریکا وائس پیش کریں گی۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں رات 8 بجے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تھیٹر پلے ’تعلیم بالغان 2.0‘ ایک بار پھر پیش کیا جائے گا۔
آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2 نومبر تک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔