جنگ، جیو اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں جاری ہے۔
38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 13ویں روز مسٹری و کامیڈی تھیٹر پلے کلیو (CLUE) حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
اس عالمی ثقافتی میلے میں دنیا کے نامور ڈانسر، تھیٹر، میوزک اور فائن آرٹ کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کراچی آ رہے ہیں۔
عالمی ثقافتی میلے کے تیرہویں دن آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم 1 میں ہدایت کار فرحان عالم صدیقی برطانوی تھیٹر ڈائریکٹر جوناتھن لین کی کہانی CLUE پیش کریں گے، جس کا ترجمہ روحی فاطمہ نے کیا ہے۔
آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2 نومبر تک جاری رہے گا۔