• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ: ایرانی وزیرِ خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات

تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا
تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی غزہ اور لبنا ن میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی روکنے سے متعلق خطے کے ممالک سے بات چیت کے لیے خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ گزشتہ شب سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر میں اپنے ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن بن جاثم سے ملاقات کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔

قطر کے دورے کے دوران ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آج (جمعرات کو) دوحہ میں قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاثم الثانی سے ملاقات کی۔

عباس عراقچی اس سے پہلے لبنان اور شام پر اسرائیلی بم باری کے باوجود دنووں ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے بقول ان دوروں کا مقصد غزہ کی پٹی اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کو ختم کرنے کے مؤثر طریقے تلاش کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید