اب جلد ہی لندن سے ٹیکساس کا سفر صرف 2 گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن سے ٹیکساس کا سفر صرف 2 گھنٹے میں طے کرنے کے لیے ایک ہائپر سونک طیارہ تیار کیا جا رہا ہے، یہ جدید طیارہ اپنی پہلی آزمائشی پرواز 2025ء میں بھرے گا۔
یہ طیارہ بنانے والی کمپنیوں وینس اور ویلونٹرا کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ماک 6 (5795 کلو میٹر فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچ سکے گا اور ہائپرسونک سفر کو حقیقت بنا دے گا۔
وینس اسٹار گیزر ایم 4 نامی اس طیارے میں ایک جدید راکٹ انجن نصب ہے جو اسے تیز رفتاری اور اونچائی تک پہنچنے کے قابل بنائے گا۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ وینس اور ویلنٹرا اس وژن کے ساتھ سامنے آنے والی واحد کپنیاں نہیں ہیں۔
اس سے قبل بھی ایسے ہائپرسونک مسافر طیاروں کی کئی تجاویز، پروٹو ٹائپس اور مکمل تعمیرات سامنے آ چُکی ہیں۔