• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون جرگے کیخلاف کارروائی نہ کرنیکی درخواست، متعلقہ حکام سے جواب طلب

پشاور (نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے ضلع خیبر میں ہونے والے پشتون جرگے کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لئے دائر درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کی جانب سے شاہ محمد اور صدر پشاور ہائیکورٹ بار فداگل ایڈووکیٹ جبکہ وفاقی کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناءاللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پشتون کمیونٹی خیبر میں جرگہ کرنے جارہی ہے، پولیس اور دیگر ادارے انہیں جرگہ کرنے سے روک رہی ہے اور ان کےخلاف کارروائیاں کررہی ہےعام شہری کی طرف سے یہ درخواست دائر کی گئی ہے، کسی تنظیم کی طرف سے نہیں ہے اور وہ خیبر کے رہائشی ہے ۔ پشتون کمیونٹی کا پر امن جرگہ دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کے لیے ہے ۔ عدالت پولیس کو جرگہ پر کارروائی سے روک دے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار نے جرگہ کے لئے مقامی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی جس پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ جرگہ کے لئے اجازت کیوں نہیں لی گئی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی ٰہاؤس میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہوگا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید