پشاور(وقائع نگار)خیبر پختونخوا سنٹر آف ایکسیلنس آن کانٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریم ازم (کے پی سی وی ای) نے گورنمنٹ کالج پشاور میں منشیات کے استعمال اور اس کے نتیجہ میں جنم لینے والے معاشرتی مسائل کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلباء اور وسیع تر کمیونٹی میں منشیات کی لت اس کے نقصانات اور روک تھام کی حکمت عملی وضع کرنا اور اس کے بارے میں معاشرے میں شعور و آگاہی اجاگر کرنا تھا۔سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای ڈی ذکریا خان، گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نادر خان بیٹنی، کے پی سی وی ای کے پرنسپل ریسرچ آفیسر محمد عزیر، اور گورنمنٹ کالج پشاور کے اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی ڈائریکٹر طلباء سوسائٹی کے علاوہ تعلیم صحت اور انسداد منشیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ ماہرین نے اظہار خیال کیا۔