کوئٹہ (خ ن) ضلعی انتظامیہ نے ٹیچر کی جانب سے طلباء پر تشدد کا نوٹس لے لیا اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ کے ایک سرکلر کے مطابق کلی شابو کی نجی اسکول میں بدھ کو ٹیچر کی جانب سے طلباء پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر پولیس تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی واقعہ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ نے انکوائری بھی عمل میں لائی اگر مذکورہ اسکول ٹیچرز قصور وار ٹھہرا تو ضلعی انتظامیہ اسکول کا این او سی منسوخ کردے گی۔