• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کشیدگی روکنے کیلئے سعودی عرب کی سفارت کاری کا سہارا لے رہا ہے، ماہرین

جدہ(شاہدنعیم) سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی روکنے کیلئے سعودی عرب کی سفارت کاری کا سہارا لے رہا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ سعودی ایرانی مشاورت میں علاقائی صورتحال اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے بالخصوص ریاض کے دورے سے تہران کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ ان کی رائے کے مطابق جنگ بندی کے لیے حمایت کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے سفارتی وزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ تعطل سے باہر نکالنے میں مدد لینا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید