• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے میں قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پنجاب میں نیا بحران سر اٹھانے لگا، صوبے میں فلار ملز نے 10 اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

چیئرمین پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن ریاض اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ نجی شعبے اور گندم کی منڈیوں میں ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔

ایک بیان میں ریاض اللّٰہ نے کہا کہ 2 ہفتے میں گندم کی قیمت میں 300 روپے فی من کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آزادانہ گندم کی قیمتوں کے مطابق آٹا فروخت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

دوسری طرف فلار ملز نے 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، 20 کلو والے تھیلا کی قیمت میں 20 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1730 کے بجائے 1750 روپے کا ہوگیا ہے۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تھیلے کی قیمت 865 روپے سے بڑھ کر 875 روپے ہوگئی ہے۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافہ 5 بڑی فلار ملز نے کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید