• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: مسجد جلانے کی دھمکی آمیز پوسٹ پر 43 سالہ شخص کو 2 سال قید کی سزا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں مسجد جلانے کی دھمکی آمیز پوسٹ پر 43سالہ شخص کو مذہبی منافرت پھیلانے کی دفعات کے تحت 2سال قید کی سزا سنادی گئی برطانوی میڈیا کے مطابق جیرائنٹ بوائس نے یہ پوسٹ 3کم عمر لڑکیوں کے قتل کا الزام مسلمانوں پر عائد کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کے دوران کی تھی حالانکہ لڑکیوں کا قاتل ایک غیرمسلم نکلا تھا۔ اس پروپیگنڈے کے نتیجے میں برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے بڑھے تھے اور سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی مچایا گیا تھا۔ جس میں مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا تھا اس پروپیگنڈے اور دھمکی آمیز رویے سے لندن کے مسلم میئر صادق خان بھی محفوظ نہیں رہے تھے جنھوں نے اس تشویش کا اظہار کیا تھا کہ مجھے اپنی بیٹیوں کے تحفظ کی فکر ہوگئی ہے۔ مذکورہ شخص نے بھی اس پروپیگنڈے میں آکر سوشل میڈیا پر مساجد کو نمازیوں سمیت جلانےکی پوسٹ کی تھی اور لوگوں کو اس پر اکسایا بھی تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی عدالت مسجد سے متعلق نفرت آمیز سوشل میڈیا پوسٹ پر 53 سالہ خاتون جولی سیوینی کو 15مہینے قید کی سزا سنا چکی ہے۔

یورپ سے سے مزید