واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں جاری مائل ہائی 360 اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کار کردگی جاری ہے۔پاکستان کے عاصم خان، نور زمان اور اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔اشعب عرفان نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ کینیڈا کے ڈیوڈ بیلارگیون کو شکست دی، ان کی جیت کا اسکور 6۔11، 10۔12اور 7۔11رہا۔دوسری جانب عاصم خان نے سیکنڈ سیڈ میکسیکو کے سیزار سالازار کو شکست دی، میکسیکن پلیئر عاصم کے خلاف 1۔2سے خسارے کے بعد چوتھے گیم میں دستبردار ہو گئے۔ عاصم کی کامیابی کا اسکور 10۔12، 2۔11، 7۔11اور 0۔11رہا۔علاوہ ازیں نور زمان نے سیڈ نمبر 4امریکہ کے اسپینسر لووجوئے کو شکست دی، نور زمان کی کامیابی کا اسکور 8۔11، 2۔11، 11۔8اور 6۔11رہا۔ سیمی فائنل میں عاصم خان کا مقابلہ نور زمان سے ہوگا جبکہ اشعب عرفان سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ٹام والش سے مقابلہ کریں گے۔