کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کر دی، ایران کے خبر رساں ادارےاثنا کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہے تاکہ مسافروں کا تحفظ کیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے لبنان میں اسرائیل کے پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کے بعد اپنے جہازوں کے سفر کے دوران پیجر اور واکی ٹاکی کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے تاکہ کمرشل پروازوں کے مسافروں کی زندگیوں کو اسرائیل سے کوئی خطرہ لاحق نہ ہو سکے۔ موبائل فون کے علاوہ کسی بھی الیکٹرانک مواصلاتی آلات کے فلائٹ کیبن میں یا کارگو میں داخلے پر پابندی لگا ئی گئی ہے۔گزشتہ ماہ اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز کو اس طرح نشانہ بنایا کہ اس سے درجنوں لبنانی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔