کراچی(نیوزڈیسک)وسطی امریکی ریاست نکاراگواکا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو فاشسٹ اور نسل کش قرار دیدیا۔غزہ اور لبنان کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیںغیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر امریکی ریاست نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے صیہونی ریاست پر شدید تنقید کی گئی ہے۔نکاراگوا حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے، تعلقات میں دراڑ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے ہے۔وسطی امریکی ریاست کی کانگریس نے غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کی تھی۔