• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اگلی جنگ کی تیاری تیز کردی، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اگلی جنگ کی تیاری تیز کردی،امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد جوہری تنصیبات،میزائل اور ڈرون صلاحیتیں بحال کرنے میں مصروف ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر میں حساس مقامات، جوہری مراکز اوردفاعی انتظامات مضبوط کیے جانے کے شواہد ملے،یروشلم پوسٹ کی رپورٹ میں وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران گزشتہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہونے والے نقصان کے باوجود اپنے میزائل اور ڈرون پروگرام دوبارہ مضبوط بنانے اور ممکنہ نئی جنگ کی تیاری میں مصروف ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید