• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ سے ملکی آمدن میں 42 فیصد کمی آگئی، امیرِ قطر

کراچی (نیوز ڈیسک) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ ایران جنگ سے ملکی آمدن میں 42فیصد کمی آگئی، حملوں وگیس برآمدات میں رکاوٹوں نے معیشت و عالمی توانائی منڈیوں کو متاثر کیا ہے، عوامی اخراجات میں بھی 14فیصد کمی ، قطر پانچ برس میں 60.7ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔ شوریٰ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ تمیم نے کہا کہ راس لفان کے توانائی کمپلیکس پر حملوں اور گیس کی برآمدات میں رکاوٹوں نے ملکی معیشت اور عالمی توانائی منڈیوں کو متاثر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قطر کی مائع قدرتی گیس کی تقریباً 17فیصد پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور مرمت میں تین سے پانچ سال لگ سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید