کراچی (نیوز ڈیسک)مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کا اسرائیلی افواج کے حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا، یہودی آبادکاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی اور شور مچاتے رہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے فلسطینی تنظیموں اور اسپتال پر چھاپے، رام اللہ میں انسانی حقوق تنظیموں کے دفاتر کی تلاشی، فلسطینی قیدیوں کے حقوق کے ادارے کا سامان ضبط، اسپتال پر اسرائیلی اسنائپرز تعینات، چھاپوں کے دوران فائرنگ، متعدد افراد متاثر، چار فلسطینی صحافی بھی گرفتار، اسپتال کے داخلی راستوں پر اسنائپرز تعینات کردیے۔