ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس اے وی ایل ایس اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ ٹیموں کی مشترکہ کاروائی ڈکیتی، دیگر وارداتوں میں مطلوب 03 گینگز کے 07 ارکان کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال برآمد کر لیا جس میں 03 کاریں، 33 موٹر سائیکل، 07 عدد موبائل فونز اور 10 لاکھ 30ہزار روپے نقدی شامل ہے اس دوران ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ 02 عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیے گئے،ہیں ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان سے 74 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں مزید کاروائی جاری ہے‘ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان لیفٹیننٹ ر کامران عامر خان، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف، ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی اور ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے بہت محنت سے اہم مقدمات کو ٹریس کیا جس کے لیے وہ داد کے مستحق ہیں۔