• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ادبی فورم کا انالکو یونیورسٹی میں پہلے عالمی مشاعرے کا انعقاد، سفیر پاکستان کی بھی شرکت

پیرس (رضا چوہدری) پیرس ادبی فورم کا انالکو یونیورسٹی پیرس میں پہلی ایک عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ پیرس کی معروف تنظیم پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام اور تعاون سے منعقد ہوا۔ عالمی مشاعرے میں یورپ کے معروف شعراء کرام اشتیاق میر انگلینڈ، نعیم حیدر برمنگھم،غزل انصاری انگلینڈ،تسنیم حسن یوکے، سمیہ ناز انگلینڈ،راحت زاہد اسکاٹ لینڈ، سے شریک ہوئے۔ مشاعرے کی صدارت انگلینڈ کے معروف شاعر اشتیاق میر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پیرس ادبی فورم کی صدر اور شاعرہ مسمن شاہ نے ادا کیے۔ فرانس کی کسی یونیورسٹی میں یہ پہلا عالمی مشاعرہ منعقد ہوا اس لحاظ سے یہ ایک تاریخی تقریب تھی۔ مشاعرے میں فرانس میں سفارت خانہ پاکستان سے سفیر پاکستان عاصم افتخار احمدنے خصوصی شرکت کی اور مشاعرے کے شرکاء کو مبارکباد دی ۔ شعراء کرام نے اپنے دلکش کلام سے حاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا اور ڈھیروں داد وصول کی۔مشاعرے کے اختتام پر پیرس ادبی فورم کی جنرل سیکریٹری ناصرہ خان نے سفیر پاکستان اور مہمان شعراء کو پھول پیش کیے۔ اور انالکو کے اردو ڈپارٹمنٹ میں اردو کے پروفیسر شاہ زمان حق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشاعرہ انکی انتھک محنت اور کوشش سے ممکن ہوا۔ ناصرہ خان نے ان کے بھرپور تعاون کو سراہا اور تقریب میں شریک تمام مہمان شعراء حاضرین محفل جن میں پیرس کی معروف شخصیات فیشن ڈیزائنر نیناں خان مشہور سیاسی و سماجی شخصیت روحی بانو، سمیت میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پیرس ادبی فورم فرانس کی کامیابی کے دس سال مکمل ہونے پر پیرس ادبی فورم کے سفر پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق میں متعدد عالمی مشاعرے ، سمینار، ادبی نشستیں، کتابوں کی رونمائی، محفل،سنگیت کی تقاریب، ثقافتی پروگرام، اور فلاحی خدمات انڈس ہاسپٹل اور غزالی ٹرسٹ کے لیے فنڈ ریزنگ کے کامیاب پروگرام منعقد کئے گئے۔ ادبی فورم کی تقاریب میں یورپ کینیڈا اور پاکستان کی نامور شخصیات شرکت کی اور تنظیم کے وقار میں اضافہ کیاادبی فورم جہاں دیار غیر میں اردو ادب کے فروغ و ترویج میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے وہیں فلاحی خدمات بھی انجام دے رہا ہےکامیابی کے ان لمحات کو یادگار بنانے کے لیے ہم نے پیرس ادبی فورم کے دس سالہ سفر پر یورپ سے آئے مہمان شعراء اور ادب سے لگاو رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ایک شام منائی اور کیک کاٹا ۔اسی سال پیرس ادبی فورم نے پیرس میں انالکو یونیورسٹی میں پہلا عالمی مشاعرہ منعقد کر کے ایک تاریخ مرتب کی جوکہ اس تنظیم کے لیے ایک اعزاز ہے۔