واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہ میں اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف بغاوت کی گئی اور ان کا تختہ الٹا گیا۔ ایک ریلی سے خطاب میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن انہیں کملا ہیرس سے زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ کملا نے ان کی جگہ لی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف بغاوت کی گئی اور ان کا تختہ الٹا گیا۔دوسری جانب ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بالکل صحت مند ہونے سے متعلق اپنی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی طبی رپورٹ جاری کرنے پر تیار نہیں، ٹرمپ صدارتی منصب سنبھالنے کیلئے ان فٹ ہیں۔قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے، غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور امریکی شہری کو قتل کرنے والے مائیگرنٹس کو سزائے موت دی جائے گی۔