فیروزوالہ(نامہ نگار)پی پی 139 شیخوپورہ میں 5 دسمبر کوہونیوالے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں عبدالرؤف نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق ایم پی اے پی پی 138 نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین سے راہیں جدا کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو حلقہ کی عوام کی خدمت کے لئے پی پی 139 فیروزوالہ سے آزاد الیکشن لڑوں گا۔